شیاؤمی نے کم قیمت میں جدید فیچرز والے فونز پیش کر دیے

شیاؤمی نے کم قیمت میں جدید فیچرز والے فونز پیش کر دیے کورونا وائرس کے دوران سیلز میں ایپل کو پیچھے چھوڑنے والی چینی کمپنی شیاؤمی نے کم قیمت میں زبردست فیچرز والے فونز پیش کر دیے۔ رواں سال کی تیسری سہ ماہی میں شیاؤمی کی فروخت میں 45 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا جس

ہواوے نے اینڈرائڈ کے مقابلے میں اپنا آپریٹنگ سسٹم لانچ کر دیا

ہواوے نے اینڈرائڈ کے مقابلے میں اپنا آپریٹنگ سسٹم لانچ کر دیا امریکہ کی پابندیوں کے بعد چینی کی سمارٹ فون کمپنی ہواوے نے گوگل اینڈرائڈ اور ایپل آئی او ایس کے مد مقابل میں اپنا نیا آپریٹنگ سسٹم “ہارمنی او ایس” ڈویلپرز کے لیے لانچ کر دیا ہے تاہم اسمارٹ فونز پر اسے اگلے

سمارٹ فون کو کب ری اسٹارٹ کرنا چاہیے؟

سمارٹ فون کو کب ری اسٹارٹ کرنا چاہیے؟ ہم میں سے بہت سارے لوگ اپنے سمارٹ فون سست ہونے پر اسے ری اسٹارٹ کرتے ہیں اور اس کی حفاظت کے لیے طرح طرح کے جتن کرتے رہتے ہیں۔ ٹیکنالوجی کے ماہرین کی جانب سے لوگوں کو بہت سی ایسی تجاویزپیش کی گئی ہیں جن پر

کیا سام سنگ کا نیا فون دونوں طرف فولڈ ہوسکے گا؟

کیا سام سنگ کا نیا فون دونوں طرف فولڈ ہوسکے گا؟ موبائل بنانے والی جنوبی کوریاکمپنی سام سنگ دو جانب فولڈ ایبل (یعنی دونوں طرف مڑنے والے) اسمارٹ فون بنانے کی تیاری کررہا ہے۔ یہ خبر ایسے وقت سامنے آئی ہیں جب امریکی ٹیکنالوجی کمپنی مائیکروسافٹ نے اپنا پہلا مڑنے والا (فولڈ ایبل) سمارٹ فون

تین ہفتے تک چارج رہنے والا کمال کا فٹنس ٹریکر

تین ہفتے تک چارج رہنے والا کمال کا فٹنس ٹریکر چارج ہونے والے سمارٹ فونز ہوں گھڑیاں ہوں یا پھر دیگر آلات انہیں استعمال کرنے والے صارفین کو سب سے زیادہ فکر چارجنگ کے ختم ہونے کی ہوتی ہے لیکن جنوبی کوریا کی ایک ٹیکنالوجی فرم سام سنگ نے اب اس پریشانی کو دور کر

آپ کےفون کی بیٹری جلدی ختم ہوتی ہے؟ تو یہ طریقہ اختیار کریں

آپ کےفون کی بیٹری جلدی ختم ہوتی ہے؟ تو یہ طریقہ اختیار کریں سمارٹ فون کی بیٹری صفر ہونا ہمیں کسی بھیا نک خواب سے کم نہیں لگتا  جب کہ کہیں بھی اسمارٹ فون کو چارج کرنے کے لیے ساکٹ ڈھونڈنا بھی کسی امتحان سے کم نہیں ہوتا ہے۔ اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ

سام سنگ گم شدہ فون اب آف لائن ہونے پر بھی تلاش کرنا ممکن

سام سنگ گم شدہ فون اب آف لائن ہونے پر بھی تلاش کرنا ممکن

ویسے تو سام سنگ کے گلیکسی فونز کے اندر 2018 سے فائنڈ مائی موبائل نامی فیچر موجود ہے جو گمشدہ فونز کو تلاش کرنے میں مدد دیتا تھا۔

اس فیچر کو استعمال کرنے کے لیے سام سنگ اکاﺅنٹ پر سائن ان ہونا ضروری ہوتا ہے، جو کہ عام طور پر نئے فون کو استعمال کرنے سے قبل ہی بن جاتا ہے۔

ویسے اگر نہیں بھی ہوا تو بھی کوئی مسئلہ نہیں کیونکہ اس کے لیے چند منٹ ہی درکار ہوتے ہیں اور اپنے فائنڈ مائی موبائل کو کسی بھی گلیکسی سیریز کے لیے ان ایبل کیا جاسکتا ہے۔

یہ درست ہے کہ گوگل کی جانب سے بھی تمام اینڈرائیڈ فونز کے لیے یہ سروس ایک ایپ کی شکل میں موجود نہیں اور اس میں کوئی خرابی بھی نہیں، مگر سام سنگ کی جانب سے اپنے فونز کے لیے دی جانے والی سروس زیادہ مدد فراہم کرسکتی ہے۔

تاہم اب اس کو  مزید بہتر بنایا جارہا ہے جو فی الحال تمام صارفین کو دستیاب نہیں ہو گا۔

ایک ٹوئٹ میں بتایا اس نئے فیچر کے اسکرین شاٹس شیئر کیے گئے جس میں واضح لکھا تھا اس سے آپ اپنے فون کو دیگر افراد کے گلیکسی فونز سے اس وقت بھی تلاش کرسکیں گے جب وہ نیٹ ورک سے کنکٹ نہیں ہوگا، اس کے علاوہ اس اپ ڈیٹ سے آپ اپنے فون کو قریب موجود گمشدہ گلیکسی ڈیوائسز کو اسکین کرنے کے لیے بھی استعمال کرسکیں گے۔

سام سنگ گم شدہ فون کو ڈھونڈنے والے فیچر کو آف لائن فائندنگ کا نام دیا گیا ہے۔

ایپل نے بھی اس سے ملتا جلتا گزشتہ سال آئی او ایس 13 میں متعارف کرایا تھا جسے فائنڈ مائی کا نام دیا گیا تھا، جس کی مدد سے صارف گم ہونے والے آئی فونز کو آف لائن ہونے پر بھی تلاش کرسکتے ہیں۔

ابھی یہ واضح نہیں کہ سام سنگ کا یہ نیا فیچر تمام صارفین کو کب تک دسیتاب ہوگا۔

ایک ایسا انوکھا اسمارٹ فون جو گرگٹ کی طرح رنگ بدلتا ہے

ایک ایسا انوکھا اسمارٹ فون جو گرگٹ کی طرح رنگ بدلتا ہے

چینی کمپنی ویوو ایک ایسا حیران کن کانسیپٹ فون پر کام کررہی ہے جو صحیح معنوں میں دنگ کردینے والا ہے۔ اس فون کا بیک کیس ایک بٹن کے دبانے پر اپنی رنگت بدل لیتا ہے۔

چینی کمپنی ویوو نے 2018 میں ایک ایسا کانسیپٹ فون پیش کیا تھا جس میں بیزل نہ ہونے کے برابر تھے جبکہ سیلفی کیمرے کے لیے کوئی نوچ نہیں تھا، اس ڈیوائس کو ایپکس کا نام دیا گیا تھا۔

گزشتہ سال اس کمپنی نے پہلے سےبھی زیادہ بہتر ماڈل ویوو ایپکس 2019 پیش کیا جس میں کسی قسم کا بٹن اور پورٹ نہیں تھی۔

اسی طرح ایپکس 2020 پیش کیا گیا جو کمپنی کا پہلا فون تھا جس میں سیلفی کیمرا اسکرین کے اندر دیا گیا تھا۔

مگر اب یہ چینی کمپنی ایک ایسا حیران کن کانسیپٹ فون پر کام کررہی ہے جو صحیح معنوں میں دنگ کردینے والا ہے۔ ایسا انوکھا اسمارٹ فون پہلی دفعہ منظر عام پر آے گا۔

کمپنی کی جانب سے چین کی مقبول سوشل میڈیا سائٹ ویبو پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی جس میں نئے فون کی تصدیق کی گئی، جس کا نام یا متعارف کرانے کی تاریخ تو معلوم نہیں، مگر یہ ضرور پتا چل گیا ہے کہ وہ گرگٹ کی طرح رنگ بدل سکتا ہے۔

جی ہاں واقعی اس فون کا بیک کیس ایک بٹن کے دبانے پر اپنی رنگت بدل لیتا ہے۔آپ اس کی وڈیو نیچے ملاحضہ کر سکتے ہیں۔

کمپنی کا دعویٰ ہے کہ اس حیران کن اثر کے لیے اس نے الیکٹرو کرومک گلاس کو استعمال کیا ہے۔

رواں سال جنوری میں سی ای ایس نامی ٹیکنالوجی نمائش میں پیش کیے جانے والے ون پلس نے اپنے کانسیپٹ ون فون کے لیے اسی ٹیکنالوجی کو استعمال کیا تھا جو بیک کیمرے کو نظروں سے اوجھل کردیتی ہے۔

مگر ویوو نے اس سے بھی ایک قدم آگے جاکر اس ٹیکنالوجی کا استعمال گوگل کے بیک گلاس کی رنگت بدلنے کے لیے کیا جو کہ زیادہ متاثرکن ہے۔

اس نامعلوم فون کی رنگت بظاہر سائیڈ میں موجود ایک بٹن کو دبانے سے بدلتی ہے، یعنی اگر سفید ہے تو ایک لمحے بعد گہرے نیلے رنگ کا ہوسکتا ہے۔

ویڈیو میں فون کے کیمرے کو چھپایا گیا مگر بظاہر یہ کمپنی کے حالیہ ایکس 50 فلیگ شپ فون سے ملتا جلتا محسوس ہوتا ہے۔

اب یہ تو معلوم نہیں کہ ویوو مستقبل قریب میں اسے عام افراد کے لیے متعارف کرانے کا ارادہ رکھتی ہے یا نہیں، کیونکہ اکثر کانسیپٹ فونز فروخت کے لیے پیش نہیں کیے جاتے، تاہم دیگر فونز میں اس طرح کی ٹیکنالوجی کو کسی شکل میں ضرور شامل کردیا جاتا ہے۔

ویوو کے ایپکس 2018 میں پوپ اپ سیلفی کیمرا پہلی بار متعارف کرایا گیا تھا اور چند ماہ بعد ویوو کے فلیگ شپ نیکس ایس کے ذریعے وہ عام لوگوں تک پہنچ گیا تھا۔