دنیا کے سب سے تیز ترین الیکٹرک جہاز کا کامیاب تجربہ

دنیا کے سب سے تیز ترین الیکٹرک جہاز کا کامیاب تجربہ

دنیا کی مہنگی ترین گاڑیاں بنانے والی مشہورو معروف کمپنی رولس رائس نے جدید ترین ٹیکنالوجی سے مزین دنیا کے سب سے تیزالیکٹرک جہاز کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق دنیا کے سب سے تیز ترین الیکٹرک جہاز کی تمام تر ٹیکنالوجی کا تجربہ اس جیسے ایک اور جہاز کی ریپلیکا (نقل) پر کیا گیا جس کا نام ’آئن برڈ‘ ہے۔

یہ الیکٹرک جہاز رولس رائس کے ایک اقدام (اے سے سے ای ایل) کا حصہ ہے۔


اس جہاز کے تجربے میں استعمال کی جانے والی ٹیکنالوجی میں 500 ہارس پاور الیکٹرک پاور ٹرین کے ساتھ ساتھ ایک ایسی بیٹری بھی شامل ہے جو 250 گھروں کو با آسانی بجلی پہنچا سکتی ہے۔

الیکٹرک جہاز کا تجربہ کرنے والی ٹیم نے اس جہاز کے ایک ایک حصے، اس کی کارکردگی، رفتار، بیٹری اور تمام تر ٹیکنالوجی کی جانچ کی ہے۔

رولس رائس الیکٹرک کے ڈائریکٹر روب واٹسن کا کہنا ہے کہ یہ ٹیکنالوجی 2050 تک کاربن کی آلودگی صفر تک پہنچنے میں ایک اہم کردار ادا کر رہی ہے۔

 

دوستو ہمیں پوری اُمید ہے کہ آپ دوستوں کو ہماری آج کی یہ پوسٹ بھی پسند آئی ہو گئ،پسند آنے کی صورت میں اسے اپنے دوستوں کے ساتھ فیس بک اور واٹس ایپ پرضرور شئیر کریں۔شکریہ

:مزید پوسٹ

سمارٹ فون کو کب ری اسٹارٹ کرنا چاہیے؟

Buy Electronics Item Online In Pakistan:

http://smarteshop.pk/

دنیا کے سب سے تیز ترین الیکٹرک جہاز کا کامیاب تجربہ

 

Leave Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *