September 7, 2020 By Admin 1

آپ کےفون کی بیٹری جلدی ختم ہوتی ہے؟ تو یہ طریقہ اختیار کریں

آپ کےفون کی بیٹری جلدی ختم ہوتی ہے؟ تو یہ طریقہ اختیار کریں

سمارٹ فون کی بیٹری صفر ہونا ہمیں کسی بھیا نک خواب سے کم نہیں لگتا  جب کہ کہیں بھی اسمارٹ فون کو چارج کرنے کے لیے ساکٹ ڈھونڈنا بھی کسی امتحان سے کم نہیں ہوتا ہے۔

اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کے فون کی بیٹری دیر تک چلے تو یہ ضرور پڑھیں۔

ان طریقوں کو آزما کر آپ اپنے اسمارٹ فون کی بیٹری کو جلدی لو ہونے سے بچاسکتے ہیں۔

ایک معروف موبائل کمپنی کے کسٹمر سروس ڈائریکٹر ہملٹن کا کہنا ہے کہ اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کے اسمارٹ فون کی بیٹری پائیدار رہے اور جلد ختم نہ ہو تو اسے ہمیشہ 90 فیصد تک چارج کیجیے۔

ان کا کہنا تھا کہ فون کی بیٹری کو کبھی بھی بالکل ختم نہ ہونے دیں بلکہ جیسے ہی اسمارٹ فون کی بیٹری 25 فیصد ہو تو اسے فوراً چارج پر لگا دیں لیکن 90 فیصد چارج ہوتے ہی اسے ساکٹ سے نکال لیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم میں سے بہت سے لوگ یہ غلطی ضرور کرتے ہیں کہ فون کی بیٹری 100 فیصد تک چارج کرتے ہیں۔ ایسا مسلسل کرنے سے آپ کے فون کی بیٹری بے حد متاثر ہوتی ہے جس سے بیٹری کمزور ہونا شروع ہوجاتی ہے۔

کسٹمر سروس ڈائریکٹر ہملٹن نے مزید کہا کہ پائیدار فون کی بیٹری کے لیے کبھی بھی فون کو چارج پر لگا کر نہ چھوڑیں کیونکہ اکثر صارفین موبائل 100 فیصد چارج کرنے کے باوجود بھی موبائل کو چارجنگ سے نہیں ہٹاتے جو کہ فون کی بیٹری کے لیے نقصان دہ ثابت ہے۔

اگر آپ اپنے فون پر سکرین سیور کا استمال کرتے ہیں تو اسے استمال نہ کریں۔اینی میشن والے وال پیپر کا استمال بھی بیٹری جلدی لو کر دیتا ہے۔

اس کے علاوہ فون کی بیٹری کو محفوظ کرنے کے لیے اسکرین کی برائٹنس یعنی بیک لائیٹنگ کو ہمیشہ ہلکا رکھیں ان باتوں کا خیال رکھنے سے صارفین اپنے فون کی بیٹری جلدی ختم نہیں ہو کی۔

مزید اس ویب سائیٹ پر دیکھیں۔

اب ایک دفعہ بیٹری چارج کرنے پرکتنے ہزارسال تک استعمال ہوگی ،توانائی بحران سے پریشان افرادکے لیے بڑی خبرآگئی

Buy Electronics Item Online In Pakistan:

Home electronics