ہواوے نے اینڈرائڈ کے مقابلے میں اپنا آپریٹنگ سسٹم لانچ کر دیا

ہواوے نے اینڈرائڈ کے مقابلے میں اپنا آپریٹنگ سسٹم لانچ کر دیا

امریکہ کی پابندیوں کے بعد چینی کی سمارٹ فون کمپنی ہواوے نے گوگل اینڈرائڈ اور ایپل آئی او ایس کے مد مقابل میں اپنا نیا آپریٹنگ سسٹم “ہارمنی او ایس” ڈویلپرز کے لیے لانچ کر دیا ہے تاہم اسمارٹ فونز پر اسے اگلے سال یعنی 2021 میں لانچ کیا جائے گا۔

چائینہ کے شہر شین زن میں ہونے والی اپنی ڈویلپرز کانفرنس کے دوران ہواوے نے کہا ہے کہ یہ آپریٹنگ سسٹم آج سے سمارٹ واچز ، کاروں اور ٹی وی کے ڈویلپرز کے لیے دستیاب ہے تاہم سمارٹ فون ڈویلپرز کے لیے یہ آپریٹنگ سسٹم اس سال کے آخر تک  لانچ کردیا جائے گا۔
یاد رہے کہ ہواوے کمپنی نے 2019 میں امریکی کمپنی گوگل کے اینڈرائڈ او ایس کے مقابلے میں اپنا آپریٹنگ سسٹم لانچ کرنے کا اعلان کیا تھا جس کا نام “ہارمنی او ایس” رکھا گیا ہے۔

ہواوے کمپنی کے سربراہ رچرڈ یو کا کہنا ہے کہ اس آپرٹنگ سسٹم کی مختلف پلیٹ فارمز کام کرنے کی صلاحیت اسے گوگل اینڈرائڈ اور ایپل آئی او ایس سے منفرد بناتی ہے۔ جب کہ یہ مکمل طور پر اوپن سورس ہو گا (یعنی کوئی بھی بندہ یا کمپنی یا ڈویلپر اس کے کوڈ کو استعمال کر سکے گا)۔

انہوں نے ڈویلپرز سے کہا کہ آپ اپنی ایپس ڈویلپ کرکے تمام ڈیوائسز پر استعمال کر سکیں گے۔

ایک چیز یاد رہے کہ گوگل کا اینڈرائڈ آپریٹنگ سسٹم بھی اوپن سورس ہی ہے لیکن اس میں گوگل کی کمرشل ایپلی کیشنز یعنی یوٹیوب اور پلے اسٹور دستیاب نہیں ہوتے۔ یہ اینڈرائڈ سسٹم اس وقت ایمازون فائر ٹیبلٹس اور ہواوے کے P40 pro plus سمارٹ فون میں استعمال کیا جا رہا ہے۔

ہواوے کمپنی کی جانب سے اس آپریٹنگ سسٹم کو لانچ کرنے کی بنیادی وجہ امریکا کی جانب سے ہواوے پر لگائی گئی پابندیاں ہیں جس کی وجہ سے گوگل اپنی سروسز ہواوے کو نہیں دے سکتا۔

ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ ہواوے کے ہارمنی او ایس میں اینڈرائڈ کے مقابلے کیا فائدے ہواوے کے صارفین کو ملیں گے۔

دوستو ہمیں پوری اُمید ہے کہ آپ دوستوں کو ہماری آج کی یہ پوسٹ بھی پسند آئی ہو گئ،پسند آنے کی صورت میں اسے اپنے دوستوں کے ساتھ فیس بک اور واٹس ایپ پرضرور شئیر کریں۔شکریہ

:مزید پوسٹ

سمارٹ فون کو کب ری اسٹارٹ کرنا چاہیے؟

Buy Electronics Item Online In Pakistan:

http://smarteshop.pk/

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *