September 22, 2020 By Admin 0

جاپان کے سپر اسٹور میں اب روبوٹ کام کریں گے

جاپان کے سپر اسٹور میں اب روبوٹ کام کریں گے

جاپان کی آبادی کے ہر تیسرے فرد کی عمرتقریباٗ 65سال یا اس سے بھی زیادہ ہے اور ایسے میں یہاں پر کام کرنے والے لوگوں کی تعداد بھی کافی کم ہے جب کہ یہاں تک کہ مزدور ڈھونڈنا خاصہ مشکل ہے۔

اس مسئلے کے حل کے لیے متعدد کمپنیاں ٹیکنالوجی کا استعمال کر رہی ہیں اور اب حال ہی میں جاپان کے سب سے بڑے اسٹورز ’لاسن‘ اور ’فیملی مارٹ‘ ایک خاص روبوٹ کی آزمائش کر رہے ہیں جو کہ وی آر (ورچوئل رئیلٹی) ٹیکنالوجی سے حرکت کرتے ہیں۔

ٹی ماڈل روبوٹ جاپانی اسٹارٹ اپ ’ٹیلی ایکزسٹینس‘ کی جانب سے تیار کیے گئے ہیں جو لمبائی کی مکمل حد بڑھانے پر 7 فٹ تک اونچے ہو جاتے ہیں جب کہ روبوٹ میں کیمرے، مائیکروفون اور سینسرز بھی نصب کیے  ہوئے ہیں۔
ان روبوٹس کے 2 ہاتھ ہیں جن میں کل 3، 3 انگلیاں ہیں جن کی مدد سے یہ سپر اسٹور کی شیلفس میں کولڈ ڈرنکس، کینز اور دیگر اشیاء خوردنوش رکھتے ہیں۔

جاپان کے سپر اسٹور روبوٹ کی سب سے خاص بات یہ ہے کہ اسے دکان یا مارٹ کے اسٹاف با آسانی کنٹرول کر سکتے ہیں، جو بھی شخص اس روبوٹ کو چلاتا ہے اسے ورچوئل رئیلٹی (وی آر) ہیڈ سیٹ اور خاص دستانے پہننا ہوتے ہیں جس سے وہ ایسا محسوس کر سکتے ہیں جیسے وہ ہی اس چیز کو اٹھا کر شیلف میں رکھ رہا ہے جب کہ اصل میں روبوٹ ایسا کر رہا ہوتا ہے۔

دوسری جانب روبوٹ میں لگے مائیکروفون اور سینسر کی مدد سے روبوٹ چلانے والا شخص مارکیٹ میں آنے والے لوگوں سے بات چیت کر سکتا ہے۔

فی الحال روبوٹ فروخت کے لیے پیش نہیں کیے گئے ہیں بلکہ کمپنی ان روبوٹس میں مزید بہتری لانے کے لیے کام کر رہی ہے۔

دوستو ہمیں پوری اُمید ہے کہ آپ دوستوں کو ہماری آج کی یہ پوسٹ بھی پسند آئی ہو گئ،پسند آنے کی صورت میں اسے اپنے دوستوں کے ساتھ فیس بک اور واٹس ایپ پرضرور شئیر کریں۔شکریہ

:مزید پوسٹ

سمارٹ فون کو کب ری اسٹارٹ کرنا چاہیے؟

Buy Electronics Item Online In Pakistan:

http://smarteshop.pk/

 

DJI Mavic Air 2 – Drone Quadcopter