تین ہفتے تک چارج رہنے والا کمال کا فٹنس ٹریکر

تین ہفتے تک چارج رہنے والا کمال کا فٹنس ٹریکر

چارج ہونے والے سمارٹ فونز ہوں گھڑیاں ہوں یا پھر دیگر آلات انہیں استعمال کرنے والے صارفین کو سب سے زیادہ فکر چارجنگ کے ختم ہونے کی ہوتی ہے لیکن جنوبی کوریا کی ایک ٹیکنالوجی فرم سام سنگ نے اب اس پریشانی کو دور کر دیا ہے۔

دنیا بھر کی مختلف ٹیکنالوجی فرمز کی جانب سے آج کل فٹنس ٹرینکنگ بینڈ متعارف کرواے جا رہے ہیں۔ جن کا زیادہ سے زیادہ چارجنگ ٹائم 10 روز کا ہوتا ہے۔

اب سام سنگ کا نیا آنے والا (فٹ بٹ انسپائر ٹو) بھی ایک چارج کے بعد 10 روز تک چلنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

لیکن سام سنگ کمپنی اب ایک ایسے ایسا فٹ بینڈ پر کام کر رہی ہے جو ایک مرتبہ چارج ہونے کے بعد تین ہفتے تک چارج رہتا ہے۔ اور اس فٹنس ٹرینکنگ بینڈ  کو کمپنی نے ’گلیکسی فٹ ٹو‘ کا نام دیا ہے۔

سام سنگ کمپنی کی انتظامیہ نے اپنے صارفین سے وعدہ کیا تھا کہ ان کا نیا ماڈل ایک دفعہ کے چارج میں 15 روز تک کام کرے گا اور سیٹنگ میں تبدیلی کے بعد اس کی صلاحیت کو تین ہفتے تک بھی بڑھایا جا سکتا ہے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ گلیکسی فٹ ٹو سمارٹ واچ نہیں ہے بلکہ یہ ایک کمال کا فٹنس ٹریکر ہے جو کہ اسے پہننے والے کی کیلوریز ‘ دل کی دھڑکن’ سونے کی عادت اور فاصلے کے بارے میں بھی بتائے گا۔

 

سام سنگ کے مطابق اس کے علاوہ یہ ٹریکر صارف کی فٹنس کے حوالے سے 5 مختلف اقسام کی خود سے نشاندہی کرے گا۔

کمپنی کی جانب سے گلیکسی فٹ ٹو کی پرایس اور اس کے متعارف کرائے جانے کے حوالے سے تو نہیں بتایا گیا لیکن امید ہے کہ جلد سام سنگ انتظامیہ آئندہ آنے والے ہفتوں میں اس حوالے سے مزید معلومات فراہم کرے گی۔

ہمیں پوری امید ہے کہ آپ دوستوں کو آج کا یہ آرٹیکل بھی پسند آیا ہو گا۔اگر آپکو یہ پسند آئے تو اسے اپنی دوستوں کے ساتھ فیس بک واٹس ایپ پر ضرور شئیر کریں شکریہ۔

:مزید آرٹیکل

آپ کےفون کی بیٹری جلدی ختم ہوتی ہے؟ تو یہ طریقہ اختیار کریں

Buy Electronics ITem Online In Pakistan:

Home electronics

1 Comments

  1. Farhan

    Reply

    Dear Mr Engineer Bohat Khushi Hui K Apki B Website HAy Wo B Urdu May Love U.

Leave Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *