سمارٹ فون کو کب ری اسٹارٹ کرنا چاہیے؟

سمارٹ فون کو کب ری اسٹارٹ کرنا چاہیے؟

ہم میں سے بہت سارے لوگ اپنے سمارٹ فون سست ہونے پر اسے ری اسٹارٹ کرتے ہیں اور اس کی حفاظت کے لیے طرح طرح کے جتن کرتے رہتے ہیں۔

ٹیکنالوجی کے ماہرین کی جانب سے لوگوں کو بہت سی ایسی تجاویزپیش کی گئی ہیں جن پر عمل کرکے ہم اپنے اسمارٹ فونز کی زندگی بڑھانے کے ساتھ ساتھ اپنے پیسے بھی بچا سکتے ہیں۔
سمارٹ فونز کی حفاظت کے لیے آپ کو یہ معلوم ہونا بے حد ضروری ہے کہ سمارٹ فون کو کب ری اسٹارٹ کرنا کتنا ضروری ہے؟ اور اسے کب ری اسٹارٹ کرنا چاہیے۔

ٹیکنالوجی کے ماہرین کے مطابق ہر شخص کو اپنے سمارٹ فون کو ہفتے میں ایک مرتبہ کم سے کم ایک منٹ تک بند کرنے کے بعد دوبارہ سے اسے آن کرنا چاہیے۔

 سمارٹ فون کو ری اسٹارٹ کرنے کی بے شمار وجوہات ہیں۔ ایسا کرنے سے آپکے سمارٹ فون کی میموری  بیٹری اور اس کی کارکردگی میں بہتری آتی ہے۔

لاس اینجلس کے ٹیکنالوجی کنسلٹنٹ بوب موتامیدی کا کہنا ہے کہ ہمارے اسمارٹ فونز میں بے شمار ایپس بیک گراؤنڈ پر چل رہی ہوتی ہیں اور اس سے فون کی بیٹری اور میموری اثرانداز ہوتی ہے، فون کو ری اسٹارٹ کرنے سے یہ تمام ایپس بند ہوجاتی ہیں جس سے فون کی کارکردگی بہتر ہوتی ہے۔اور بیٹری کا بیک اپ ٹائیم بھی بڑھ جاتا ہے۔

دوستو ہمیں پوری اُمید ہے کہ آپ دوستوں کو ہماری آج کی یہ پوسٹ بھی پسند آئی ہو گئ،پسند آنے کی صورت میں اسے اپنے دوستوں کے ساتھ فیس بک اور واٹس ایپ پرضرور شئیر کریں۔شکریہ

:مزید پوسٹ

دو پاکستانی بھائیوں نے پہلا الٹرا لائٹ ہیلی کاپٹر تیار کر لیا

 

Buy Electronics Item Online In Pakistan:

http://smarteshop.pk/

 

2 Comments on “سمارٹ فون کو کب ری اسٹارٹ کرنا چاہیے؟”

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *