دو پاکستانی بھائیوں نے پہلا الٹرا لائٹ ہیلی کاپٹر تیار کر لیا

دو پاکستانی بھائیوں نے پہلا الٹرا لائٹ ہیلی کاپٹر تیار کر لیا

ٌپاکستان کے شہر پشاور سے تعلق رکھنے والے 2 بھائیوں نے پاکستان کا پہلا الٹرا لائٹیٹ ( یعنی ہلکا ترین ) ہیلی کاپٹر تیار کر لیا۔

پشاور کے علاقے لنڈی ارباب سے تعلق رکھنے والے قاضی سجاد احمد اور ان کے بھائی قاضی طفیل احمد نے اس ہیلی کاپٹرکو دن رات ایک کر کے تیار کیا ہے بلکہ اسکی کامیاب پرواز کا مظاہرہ بھی کیا ہے۔

الٹرا لائٹ ہیلی کاپٹرکے بنانے کے حوالے سے قاضی سجاد احمد کا کہنا تھا کہ انہوں نے 1978میں جیمز بانڈ کی ایک فلم دیکھی تھی۔اس فلم سے متاثر ہو کر یہ ہیلی کاپٹر بنایا ہے۔

قاضی سجاد احمد کا کہنا تھا کہ الٹرا لائٹ ہیلی کاپٹر بنانے میں 15 لاکھ روپےکی لاگت آئی ہے۔ اور یہ ہیلی کاپٹر 6 ہزار فٹ تک کی بلندی تک پرواز کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

قاضی صاحب کا مزید یہ بھی کہنا ہے کہ کومت ٹڈی دل کے خاتمے کے لیے اسپرے کرنے کے لیے ترکی سے جہاز منگوا رہی ہے جبکہ ان کا تیار کردہ الٹرا لائٹیٹ ہیلی کاپٹر  بھی یہ کام بڑی ہی آسانی سے  کر سکتا ہے اور اس کی لاگت بھی ترکی کے جہازوں سے  کہیں کم ہے۔

قاضی برادران کا تیار کردہ یہ  ہیلی کاپٹر پاکستان سول ایوی ایشن میں رجسٹرڈ ہے اور قاضی طفیل سجاد جو کہ ایک پروفیشنل پائلٹ بھی ہیں ۔انہوں نے حکومت سے تعاون کی اپیل بھی  کی ہے تاکہ ہیلی کاپٹر میں مزید بہتری لائی جا سکے اور اسے بہتر سے بہتر بنایا جا سکے۔

دوستو ہمیں پوری اُمید ہے کہ آپ دوستوں کو آج کی ہماری یہ پوسٹ بھی پسند آئی ہو گی۔اگر اپکی یہ پسند آئی ہے تو اسے اپنے دوستوں کہ ساتھ فیس بک اور واٹس ایپ پر ضرور شئیر کریں۔شکریہ

:مزید پوسٹ

جاپانی کمپنی نے آفات کے موقع پر موبائل فون سہولت بحال کرنے والا ڈرون تیار کر لیا

 

Buy Electronics Item In Pakistan:

http://smarteshop.pk/

1 Comments

  1. Pingback: سمارٹ فون کو کب ری اسٹارٹ کرنا چاہیے؟

Leave Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *