اب ہاتھ ہلائیں اور خریداری کریں

What is Amazon Go

اب ہاتھ ہلائیں اور خریداری کریں

دنیا بھر میں آن لائن شاپنگ کے حوالے سے مشہور و معروف امریکی کمپنی ایمازون نے خریداری کے لیے ایک جدید اور انتہائی آسان طریقہ متعارف کروایاہے۔

ایمازون کی جانب سے صارفین کے ہاتھ کی ہتھیلی کی پہچان کے ذریعے رقم لینے کا بائیو میٹرک سسٹم  متعارف کرایا گیا ہے۔

اس جدید سسٹم کو ایمازون ون کا نام دیا گیا ہے جس کے ذریعے سے صارف انتہائی تیز، آسان اور کسی چیز کو چھوئے بغیر اسٹور گیم کھیلنے، کارڈ بھیجنے، اسٹیڈیم کی طرز کے مقامات میں انٹری کرنے کے کام انتہائی آسان طریقے سے انجام دے سکتا ہے۔

امریکی کمپنی ایمازون کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ’ایمازون گو‘ ریٹیل مقامات پر وہ اپنا سسٹم انسٹال کر رہے ہیں جس کا باقاعدہ آغاز واشنگٹن کے دو اسٹورز سے ہو گا۔

ایمازون کے نائب صدر دلیپ کمار کا کہنا ہے کہ کسٹمرز کی شناخت اور ٹرانزکشنز کے لیے سسٹم کو تیز ترین اورقابل اعتماد اور محفوظ بنایا گیا ہے۔

ایمازون ون ہتھیلی کے منفرد نشانات کے ذریعے کسٹمرز کی شناخت کرتا ہے جسے فنگر پرنٹنس آئرس اور چہرے کے ذریعے شناخت کا متبادل بائیو میٹرک سسٹم کہا جا رہا ہے۔

دلیپ کمار کا کہنا ہے کہ  دونوں ہاتھ کی ہتھیلیاں ایک جیسی نہیں ہوتیں اس لیے ہم تمام پہلوؤں کا جائزہ لے رہے ہیں تاکہ صارف کی ہتھیلی کو اس کے سگنیچر (دستخط) کے طور پر استعمال کر سکیں۔

ایمازون انتظامیہ کا کہنا ہے کہ صارفین کا بائیو میٹرک ڈیٹا متعدد سیکیورٹی لیئرز کے ذریعے محفوظ بنایا گیا ہے اور اس سسٹم میں ہتھیلی کی تصاویر ’ایمازون ون‘ میں محفوظ نہیں ہوتیں۔

دوستو ہمیں پوری اُمید ہے کہ آپ دوستوں کو ہماری آج کی یہ پوسٹ بھی پسند آئی ہو گئ،پسند آنے کی صورت میں اسے اپنے دوستوں کے ساتھ فیس بک اور واٹس ایپ پرضرور شئیر کریں۔شکریہ

:مزید پوسٹ

سمارٹ فون کو کب ری اسٹارٹ کرنا چاہیے؟

Buy Electronics Item Online In Pakistan:

http://smarteshop.pk/

 

Leave Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *